ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول فنانس سنٹر کا افتتاح کر دیا

ہم ترکیہ کو فنانس کے شعبے میں سپریم لیگ  میں  شامل کرنے والے استنبول فنانس سنٹر کے افتتاح  کے ہیجان سے لبریز ہیں

1976104
ترک صدر رجب طیب  ایردوان نے استنبول فنانس سنٹر کا افتتاح کر دیا

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ استنبول نے دنیا کے گنتی کے فنانس سنٹرز میں شامل ہونے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول فنانس سنٹر  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  6 فروری کے زلزلوں کی آفت کے باوجود سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں  پر سرعت سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔  آج بھی  ہم ترکیہ کو فنانس کے شعبے میں سپریم لیگ  میں  شامل کرنے والے استنبول فنانس سنٹر کے افتتاح  کے ہیجان سے لبریز ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی مالیات کی کشش ثقل کا مرکز زیادہ سے زیادہ مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے، ایردوان نے کہا کہ استنبول، جو تاریخی طور پر مشرق اور مغرب کے درمیان جغرافیائی اور تجارتی پل کے طور پر کام کرتا ہے، مالیاتی منڈیوں کے درمیان بھی ایک پل کی حیثیت  رکھتا  ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے استنبول کو دنیا کے معروف مالیاتی مراکز میں سے ایک بنا دیا ہے، ایردوان نے کہا، "جس طرح استنبول تاریخ میں اس ملک کا مالیاتی مرکز تھا، اب یہ دوبارہ اس مالیاتی مرکز بننے کا بیڑہ اپنے سر  اٹھا رہا ہے۔"

صدر نے کہا کہ استنبول فنانس سینٹر ترکیہ کو عالمی مالیاتی مرکز بنانے کے لیے تیار کیا گیا ایک دور اندیش  بصیرت والا منصوبہ ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ہمارے استنبول فنانس سینٹر میں 21 دفاتر ہیں جن کا کل رقبہ 1.4 ملین مربع میٹر ہے، ایک شاپنگ سینٹر 100 ہزار مربع میٹر، 2 ہزار 100 افراد کے لیے ایک کانگریس سینٹر، ایک ہوٹل اور26 ہزار 500 گاڑیوں کی  پارکنگ کی گنجائش کے ساتھ ایک سمارٹ سٹی ماڈل ہے۔ یہ اپنی ان خصوصیات  کی بدولت کاروباری دنیا کی تمام ضروریات کو پورا کرے  گا۔



متعللقہ خبریں