امریکہ میں ایک اور بینک کا دیوالیہ نکل گیا

سلیکون ویلی بینک کے بعد نیو یارک کے سگنیچر بینک میں بھی ٹرسٹی متعین کر دیا گیا

1958743
امریکہ میں ایک اور بینک کا دیوالیہ نکل گیا

امریکہ میں ایک اور بینک کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔ سلیکون ویلی بینک کے بعد نیو یارک کے سگنیچر بینک میں بھی ٹرسٹی متعین کر دیا گیا ہے۔

نیو یارک محکمہ مالی خدمات DFS نے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے وفاقی ادارے برائے ڈپازٹ بیمہ FDIC کی طرف سے سگنیچر بینک میں ٹرسٹی کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ اس تعیناتی کا مقصد  صارفین کے بینک   اکاونٹوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بیان کے مطابق31 دسمبر 2022 سے  سگنیچر بینک کے اثاثوں کی مقدار 110،4 بلین ڈالر ہے اورصارف  اکاونٹوں   میں رقم کی مقدار  88،6 بلین ڈالر ہے۔ بینک وفاقی ادارہ برائے ڈپازٹ بیمہ FDIC کی طرف سے بیمہ شدہ بینک ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کیلیفورنیا کے سلیکون ویلی بینک کے، 21 بلین ڈالر بانڈ اور 1،8 بلین ڈالر نقصان کے ساتھ دیوالیہ ہونے اور 2 بلین ڈالر  سے زائد اضافی سرمائے کی ضرورت کا، اعلان کرنے کے بعد بینک کے حصص کی قدر  60 فیصد گِر گئی تھی۔



متعللقہ خبریں