جنوری میں ترکیہ میں بے روزگاری کی شرح   میں نصف پوائنٹ کی کمی

ترکیہ کے  محکمہ شماریات  (TUIK) نے جنوری کے لیے افرادی قوت  کے  اعدادوشمار کا اعلان کیا۔ اگست 2022 کے بعد پہلی بار بے روزگاری کی شرح جنوری میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 9.7   تک رہ گئی ہے

1957838
جنوری میں ترکیہ میں بے روزگاری کی شرح   میں نصف پوائنٹ کی کمی

جنوری میں ترکیہ میں بے روزگاری کی شرح  میں نصف پوائنٹ کم ہوکر اب  9.7 فیصد تک رہ گئی ہے۔

ترکی کے  محکمہ شماریات  (TUIK) نے جنوری کے لیے افرادی قوت  کے  اعدادوشمار کا اعلان کیا۔

اگست 2022 کے بعد پہلی بار بے روزگاری کی شرح جنوری میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 9.7   تک رہ گئی ہے۔

بیروزگاروں کی تعداد میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 166 ہزار افراد کی کمی ہوئی اور ان کی تعداد 3 لاکھ 424 ہزار افراد  رہ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  31 لاکھ 837 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

دوسری طرف روزگار کی شرح 0.5 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 48.9 فیصد ہوگئی ہےجبکہ افرادی قوت میں   شرکت کی شرح بڑھ کر 54.1 فیصد ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں