ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے دوران جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ قائم

یہ معاہدہ  متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے تعلقات میں ایک  خوش آئند قدم  ہے، یہ  دونوں ممالک کے فائدے اور بہبود کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے  کے لیے ہماری کوششوں کا مظہر ہے

1954757
ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے دوران جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ قائم

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے والا"جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ" دونوں ممالک کی باہمی دوسری اور تعاون کو مزید پختگی دلائے گا۔

صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا ہے کہ، "ہم نے اپنے دوست  محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جس جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس سے ہماری دوستی اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ معاہدہ ہمارے تعلقات  کو مزید طاقت بخشےگا۔

محمد بن زاید النہیان نے بھی  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکی زبان میں  اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ، "صدر اردگان کے ساتھ اپنی ویڈیو کال میں، ہم نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط  کی تقریب کا مشاہدہ کیا ہے ۔ یہ معاہدہ  متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے تعلقات میں ایک  خوش آئند قدم  ہے، یہ  دونوں ممالک کے فائدے اور بہبود کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے  کے لیے ہماری کوششوں کا مظہر ہے۔

النہیان نے  اپنی  پوسٹ میں علاوہ ازیں  یو اے ای میں وزیرِ تجارت مہمت مُش کی شراکت سے منعقدہ ترکیہ۔ یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ےتقریب  کی تصاویر کو بھی جگہ دی۔

واضح رہے کہ مذکورہ معاہدے کی بدولت ترک معیشت میں تقریباً ایک لاکھ افراد   کو روز گار فراہم کیا جائیگا۔ علاوہ  ازیں   دونوں ممالک کے تجارتی حجم  کو آئندہ کے 5 برسوں میں 25 ارب ڈالر تک  کی سطح تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں