روس: MOEX ترک لیرے میں کام کرے گی

روس اسٹاک ایکسچینج یکم مارچ سے ترک لیرا۔ روسی روبل کرنسیوں میں ڈپازٹ کاروائیاں شروع کر دے گی: MOEX

1952368
روس: MOEX ترک لیرے میں کام کرے گی

روس اسٹاک ایکسچینج MOEXیکم مارچ سے ترک لیرا۔روسی روبل کرنسیوں میں ڈپازٹ کاروائیاں شروع کر دے گی۔

MOEX کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک لیرا اور ہانگ کانگ ڈالر کی طلب میں اضافے کی وجہ سے ماسکو اسٹاک ایکسچینج یکم مارچ سے ترک لیرا۔ روسی روبل اور ہانگ کانگ ڈالر۔روسی روبل کرنسیوں میں ڈپازٹ کاروائیاں شروع کر دے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جون، ستمبر اور دسمبر 2023 اور مارچ 2024 کی تاریخوں میں متوقع سمجھوتوں کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کے گاہک مذکورہ کرنسیوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ مذکورہ اطلاق، اداراتی سرمایہ کاروں کی بھی اور کارپوریشنوں کی بھی، ڈپازٹ کاروائیوں کے ساتھ دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔

واضح رہے کہ MOEXانتظامی کمیٹی کے سربراہ یوری دینیسوو نے ماہِ دسمبر میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ 2022 میں ماسکو اسٹاک ایکسچینج میں ترک لیرے کی طلب میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 گُنا اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں