غیر دوست مغربی ممالک روسی گیس کی ڈالر اور یورو میں ادائیگی کے مجاز ہوں گے، روس

31 مارچ کو پوتن کی قرار داد  کے روسی گیس خرید نے والے ممالک کو گاز پروم بینک  میں اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت تھی

1926000
غیر دوست مغربی ممالک روسی گیس کی ڈالر اور یورو میں ادائیگی کے مجاز ہوں گے، روس

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دستخط کردہ ایک حکم نامے  کے ساتھ "غیر دوستانہ" مغربی ممالک کو روسی قدرتی گیس کے قرضے غیر ملکی کرنسی یعنی  ڈالر یا یورو میں ادا کرنے کی اجازت  دے دی گئی ہے۔

پوتن کے دستخط شدہ حکم نامے کے ساتھ روس پر پابندیاں عائد کر نے والے  مغربی ممالک جنہیں "غیر دوستانہ" قرار دیا جاتا ہے انہیں روسی گیس کی صرف روبل میں ادائیگی کرنے کی شق میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ تا ہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ مذکورہ ممالک کو روسی گیس کی ترسیل بحال کر دی جائیگی۔

یاد رہے کہ 31 مارچ کو پوتن کی قرار داد  کے روسی گیس خرید نے والے ممالک کو گاز پروم بینک  میں اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت تھی  اور  اس بینک کو ادائیگی کرنے کے بعد مذکورہ  فنڈز کو ماسکو اسٹاک ایکسچینج میں روبل میں تبدیل کر دیا جاتا  تھا۔

روسی انرجی فرم گاز پروم نے روبل  میں ادائیگی نہ کرنے کے جواز میں پولینڈ، بلغاریہ، فن لینڈ، ہالینڈ اور بعض یورپی  فرموں کو قدرتی گیس کی ترسیل   کو روک دیا تھا۔



متعللقہ خبریں