ترکیہ کی ماہ نومبر میں برآمدات 22 ارب ڈالر کی سطح تک رہیں

جنوری تا نومبر کے دورانیہ میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  برآمدات 13٫1 فیصد کے اضافے کے ساتھ 231 ارب 295 ملین  ڈالر   تک ریکارڈ ہوئی ہیں

1925687
ترکیہ کی  ماہ نومبر میں برآمدات 22 ارب ڈالر کی سطح تک رہیں

ماہ نومبر میں ترکیہ کی برآمدات21   ارب 900  ملین ڈالر تک رہی ہیں۔

ترک محکمہ شماریات اور  وزارت تجارت کے  تعاون  سے تشکیل  دی گئی   خارجہ  تجارت  عبوری رپورٹ جاری کردی  گئی ہے۔

جس کے مطابق عمومی تجارتی سسٹم کے دائرہ عمل میں  گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں برآمدات   کی سطح 2٫1 فیصد کے اضافے سے 21 ارب 900 ملین ڈالر تک  رہی ہے۔

جنوری تا نومبر کے دورانیہ میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  برآمدات 13٫1 فیصد کے اضافے کے ساتھ 231 ارب 295 ملین  ڈالر   تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔

نومبر میں جرمنی 1 ارب 859 ملین ڈالر کے ساتھ برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد امریکہ 1 ارب 447 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے پر رہا ہے تو ، عراق کو  1 ارب 302 ملین ڈالر ، روس کو  1 ارب 156 ملین ڈالر اور اٹلی کو  1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں