امریکہ، مالی سال 2023 کے لیے 1٫7 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری

اس میں 772.5 بلین ڈالر کے غیر دفاعی اخراجات اور 858 بلین ڈالر کی دفاعی فنانسنگ شامل ہے

1923167
امریکہ، مالی سال 2023 کے لیے 1٫7 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے مالی سال 2023 کے لیے 1.7 ٹریلین ڈالر کے بجٹ بل کی منظوری دے دی ہے۔

30 ستمبر 2023مالی سال  کے اختتام تک  امریکی وفاقی حکومت کی مالی معاونت کے لیے بجٹ بل 201 کے مقابلے میں 225 ووٹوں سے منظور ہوا۔

بجٹ بل دستخط کے لیے صدر جو بائیڈن کو پیش کیا جائے گا۔

بجٹ پیکج، جس پر مہینوں کی بات چیت کے بعد اتفاق کیا گیا، اس میں 772.5 بلین ڈالر کے غیر دفاعی اخراجات اور 858 بلین ڈالر کی دفاعی فنانسنگ شامل ہے۔

مذکورہ بجٹ بل میں یوکرین کے لیے 45 بلین ڈالر کی فوجی، انسانی اور اقتصادی امداد بھی شامل ہے۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کو سرکاری ڈیوائسز پر TikTok ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا ضابطہ بھی بجٹ بل میں  شامل ہے۔

اس بل میں ملک بھر میں قدرتی آفات جیسے خشک سالی، سمندری طوفان، سیلاب اور جنگل کی آگ کے بعد بحالی عمل میں معاونت کے لیے تقریباً 40 بلین ڈالر کے وسائل بھی مختص کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں