فیڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا،امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ

فیڈ  نے افراط زر پر قابو پانے کے نام پر سال کے اختتام سے پہلے ہی شرح سود مزید اعشاریہ پانچ فیصد بڑھا دی ہے

1919059
فیڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا،امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ

امریکی مرکزی بینک فیڈ  نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔

فیڈ  نے افراط زر پر قابو پانے کے نام پر سال کے اختتام سے پہلے ہی شرح سود مزید اعشاریہ پانچ فیصد بڑھا دی ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ سال شرح سود میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شرح سود میں اضافے سے امریکہ میں گھروں، گاڑیوں اور دیگر اشیاء سود پر لینے والے شہریوں کو اضافی رقم دینا پڑے گی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر پر قابو پانے کے نام پر بڑھائی گئی شرح سود سے معاشی مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔



متعللقہ خبریں