ملک میں گرانی کی سطح مرحلہ وار کم کریں گے:ایردوان

صدر نےکہا کہ  آج سے دو عشروں قبل تک  دفاعی صنعتی کمپنیوں کی تعداد چھپن تھی جو کہ اب بڑھ کر سولہ سو  ہو چکی ہیں ، ماضی میں برآمدات  248 ملین ڈالر تھیں انشااللہ اس سال  یہ رقم چار ارب ڈالرز سے زیادہ  ہو جائے گی

1917823
ملک میں گرانی کی سطح مرحلہ وار کم کریں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے بتایا کہ  ملکی خام تیل کی پیداوار اگلے سال ایک لاکھ بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

 صدر نے استنبول میں ہفتہ جدت پسندی کے  تحت منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کہا کہ  آج سے دو عشروں قبل تک  دفاعی صنعتی کمپنیوں کی تعداد چھپن تھی جو کہ اب بڑھ کر سولہ سو  ہو چکی ہیں ، ماضی میں برآمدات  248 ملین ڈالر تھیں انشااللہ اس سال  یہ رقم چار ارب ڈالرز سے زیادہ  ہو جائے گی ۔

ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ کا شمار اب اُن ممالک میں ہوتا ہے جو کہ نیٹو کے اتحادی ممالک  کو جدید ٹیکنولوجی کی حامل مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، دفاعی صنعتی منصوبوں کے لیے ہمارا بجٹ کا تخمینہ ساڑھے پانچ ارب ڈالرتھا جو کہ اب بڑھ کر پچھتر ارب ڈالرز تک  پہنچ چکا ہے جبکہ  ملکی خام تیل کی پیداوار اگلے سال تک یومیہ ایک لاکھ بیرل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی  ترک صنعتی شاہکار یعنی ہماری پہلی ملکی ساختہ برقی گاڑی ٹوگ بھی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی ۔

صدر نے مزید کہا کہ  یورپی اور امریکہ سمیت تمام دنیا میں اس وقت گرانی کا مسئلہ لاحق ہے جسے ہم مرحلہ وار حل کرنے کےلیے کوشاں ہیں، اس کے علاوہ ہماری حکومت ترکیہ کو دنیا کی دس بہترین اقتصادیات میں شامل کروانے کے لیے بھی پرعزم رہے گی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں