کیوبن پارلیمان نے امریکہ سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا

نائب وزیر خارجہ کارلوس فرنانڈز ڈی کوسیو نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد  کیوبا کے سوشلسٹ منصوبوں کو کامیابیوں سے روکنا ہے لیکن ہم ان کی مذمت  کرتے ہوئے اس کے خلاف سینہ سپر رہیں گے

1898860
کیوبن پارلیمان نے امریکہ سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا

 کیوبا کی  پارلیمان نے ملکی معیشت پر شدید بوجھ بننے والی پابندیوں کو ہٹانے کےلیے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے۔

 دارالحکومت ہوانا میں پارلیمانی نشست کے دوران امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ  کیوبا ر عائد پابندیاں ختم کر دے۔

 نائب وزیر خارجہ کارلوس فرنانڈز ڈی کوسیو نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد  کیوبا کے سوشلسٹ منصوبوں کو کامیابیوں سے روکنا ہے لیکن ہم ان کی مذمت  کرتے ہوئے اس کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔

 اس نشست میں  اسپینا سے متحدہ  بائیں بازو پارٹِ کے ممبران،بولیوئین پارلیمانی اسپیکر فریڈی ممانی ، کولمبیئن سینیٹر  گلوریا فلوریز ، میکسیکن انقلابی  پارٹی کی سینیٹر بیٹریس پاریدوس اور پی آر آئی کے رکن روبن موریریا بھی شامل تھے ۔

 دریں اثنا، صدر میگو ئیل دیاز کانیل نے امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ہم ملکی بقا کے احترام کے تحت امریکہ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں