ترکیہ  سے غیر ممالک کو شہد کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین  صافت  کالیونجو  نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں 57 ممالک کو شہد فروخت کیا گیا ہے

1881804
ترکیہ  سے  غیر ممالک کو شہد کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ

جنوری تا اگست کے عرصے میں ترکیہ  سے شہد کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد بڑھ کر 29 ملین 982 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی  ہیں ۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین  صافت  کالیونجو  نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں 57 ممالک کو شہد فروخت کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اس عرصے میں 11 ہزار 432 ٹن شہد برآمد کیا گیا جس سے 29 ملین 982 ہزار 111 ڈالر کی آمدنی ہوئی، صافت  کالیونجو  نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رقم میں 130 فیصد اور 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صافت  کالیونجو   نے کہا کہ  امریکہ ، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک ہیں۔

اس عرصے میں امریکا کو 11  ملین  31 ہزار 296 ڈالر، اسپین کو 4  ملین   47 ہزار 118 ڈالر اور جرمنی کو 4  ملین  66 ہزار 311 ڈالر کا شہد فروخت کیا گیا۔

صافت  کالیونجو   نے کہا کہ شہد کی برآمدات میں ممالک کے تنوع میں اضافہ ہوا ہے، صافت  کالیونجو    نے کہا کہ شہد سلووینیا، پیرو، ڈنمارک، لبنان، یمن، جمہوریہ جنوبی افریقہ، عراق، وینزویلا، بارباڈوس، موریطانیہ، لائبیریا، بنگلہ دیش، شمالی مقدونیہ، کو بھی  فروخت کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں