58 ہزار ٹن مکئی سے لدےمزید 3 بحری جہازوں کی یوکرین سے روانگی

ترک وزارت دفاع نے  اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت قائم مشترکہ رابطہ دفتر نے اناج کے تین جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے

1863969
58 ہزار ٹن مکئی سے لدےمزید 3 بحری جہازوں کی یوکرین سے روانگی

ترک وزارت دفاع نے  اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت قائم مشترکہ رابطہ دفتر نے اناج کے تین جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ تینوں بحری جہاز 58,000 ٹن سے زیادہ مکئی لے کر جا رہے ہیں۔

ان کی منزلیں ترکی، آئرلینڈ اور برطانیہ ہیں۔

مشترکہ رابطہ مرکز  نے گذشتہ فروری سے یوکرین کی بندرگاہوں میں پھنسے تجارتی جہازوں کی اپنی پہلے سے طے شدہ منزلوں کے لیے روانہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان جہازوں کو چھوڑنے سے دوسرے بحری جہازوں کو عالمی منڈیوں تک خوراک پہنچنے اور لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بحیرہ اسود پر روس کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے معاہدے کے تحت جمعے کو اناج سے لدے تین بحری جہاز یوکرین سے روانہ ہوں گے۔

ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا کہ اناج کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر کل یوکرین کی بندرگاہوں سے تین بحری جہاز روانہ ہونے والے ہیں جبکہ  اس قبل  یوکرین کے اناج سے لدا پہلا جہاز  استنبول سے لبنان روانہ ہو گیا ہے۔

 اودیسا بندرگاہ  کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کا ایک مال بردار  جہاز جمعہ کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ چورنومورسک پہنچے گا جو روسی فوجی آپریشن کے بعد یوکرین کی بندرگاہ پر پہنچنے والا پہلا جہاز ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں