ترکی: بحری مصنوعات کی برآمدات سے حاصل کردہ زرمبادلہ میں 71 فیصد اضافہ

ترکی کا، جنوری سے مئی کے دورانیے میں مچھلی کے سفوف اور مچھلی کے تیل سے حاصل کردہ، زرِ مبادلہ 71 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کروڑ21 لاکھ 93 ہزار 838 ڈالر تک پہنچ گیا

1840384
ترکی: بحری مصنوعات کی برآمدات سے حاصل کردہ زرمبادلہ میں 71 فیصد اضافہ

ترکی کا، جنوری سے مئی کے دورانیے میں مچھلی کے سفوف اور مچھلی کے تیل سے حاصل کردہ، زرِ مبادلہ 71 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کروڑ21 لاکھ 93 ہزار 838 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور آبی مصنوعات سیکٹر کمیٹی کے سربراہ اسماعیل کوبیا نے کہا ہے کہ پیرو، ناروے اور فرانس ترکی کی بحری مصنوعات  کی برآمد کے لئے سب سے بڑی منڈیاں  ہیں لیکن گذشتہ سال ان  کے ساتھ ساتھ یمن اور جرمنی کے ہاتھ بھی بحری مصنوعات کی برآمد کی گئی۔

کوبیا نے کہا ہے کہ مچھلی کے سفوف اور مچھلی کے تیل کی فروخت میں ترکی کا ضلع ترابزون سرفہرست رہا۔ ترابزون سے پیرو، ناروے، فرانس، کولمبیا اور اسرائیل کو 7 ہزار 478 ٹن مچھلی کا سفوف اور مچھلی کا تیل برآمد کر کے 2 کروڑ 12 لاکھ 36 ہزار 367 ڈالر  زرِ مبادلہ کمایا گیا۔



متعللقہ خبریں