ترکی  سے سال کے پہلے تین مہینوں میں 42 ممالک کو شہد برآمد

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ 2022 میں ترکی سے 42 ممالک کو 4 ہزار 421 ٹن شہد فروخت کیا گیا۔ اس برآمد سے 11 ملین 302 ہزار 715 ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے

1812926
ترکی  سے سال کے پہلے تین مہینوں میں 42 ممالک کو شہد برآمد

ترکی  سے سال کے پہلے تین مہینوں میں 42 ممالک کو شہد برآمد کیا گیا ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ 2022 میں ترکی سے 42 ممالک کو 4 ہزار 421 ٹن شہد فروخت کیا گیا۔ اس برآمد سے 11 ملین 302 ہزار 715 ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی شہد کی برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 162 فیصد اور مالیت میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1686 ٹن کے عوض 6 ملین 327 ہزار 811 ڈالر  بنتے ہیں ۔

شہد کی برآمدات میں امریکہ 3  ملین  154 ہزار 930 ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد جرمنی 1 ملین 792 ہزار 468 ڈالر کے ساتھ، اسپین 1  ملین  751 ہزار 938 ڈالر کے ساتھ، اسرائیل 1  ملین  351 ہزار 171 ڈالر کے ساتھ اور پولینڈ 379 ہزار 205 ڈالر   کے ساتھ  ترکی سے  شہد برآمد کررہا ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے برعکس ترکی نے اسرائیل، پولینڈ، کینیڈا، سلوواکیہ، بوسنیا ہرزیگووینا، کوسوو، سلووینیا، لبنان، یمن، عراق، سوئٹزرلینڈ، موریطانیہ، بنگلہ دیش، کیپ وردے اور تائیوان کو بھی شہد فروخت کیا۔



متعللقہ خبریں