ترکی: پہلے 2 ماہ میں 30 لاکھ 40 ہزار 290 ڈالر کی چائے برآمد کی گئی

ترکی نے سال کے پہلے 2 ماہ میں 70 ممالک کے ہاتھ 30 لاکھ 40 ہزار 290 ڈالر کی چائے فروخت کی

1799162
ترکی: پہلے 2 ماہ میں 30 لاکھ 40 ہزار 290 ڈالر کی چائے برآمد کی گئی

ترکی نے سال کے پہلے 2 ماہ میں 70 ممالک کے ہاتھ 30 لاکھ 40 ہزار 290 ڈالر کی چائے فروخت کی ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ صفوت قالیونجو نے کہا ہے کہ ترکی نے رواں سال کے پہلے 2 مہینوں میں بیرونی ممالک کے ہاتھ ایک ہزار 42 ٹن چائے کی فروخت سے 30 لاکھ 40 ہزار 290 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔

قالیونجو نے کہا ہے کہ چائے کی ملکی برآمدات کا 19 فیصد حصہ ضلع ریزے سے برآمد کیا گیا۔ ریزے سے جنوری۔فروری کے دورانیے میں بیلجئیم، ہالینڈ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سمیت 12 ممالک کو 295 ٹن چائے برآمد کی گئی۔ مذکورہ برآمدات سے 5 لاکھ 74 ہزار 569 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں