ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے کہ یورو زون کو جنگ کی قیمت چُکانا پڑے گی: پاسکل

ہماری رسد پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے اور توانائی کی قمیتیں عوامی صارفین اور صنعتی صارفین دونوں کے لئے پُر تشویش سطح پر پہنچ گئی ہیں: پاسکل ڈونا ہاو

1795704
ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے کہ یورو زون کو جنگ کی قیمت چُکانا پڑے گی: پاسکل

یورو گروپ کے سربراہ اور آئرلینڈ کے وزیر خزانہ 'پاسکل ڈونا ہاو ' نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کے پیدا کردہ اقتصادی اثرات یورپ میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔

پاسکل ڈوناہاو نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں یورو کرنسی والے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے منعقدہ 'یورو گروپ اجلاس' میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے حالات نے اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس وقت یورپ میں، جنگ کے اقتصادی اثرات کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ یورو زون کو جنگ کی قیمت چُکانا پڑے گی۔

پاسکل نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے یورپی یونین کمیشن اور یورپین مرکزی بینک ECB کے ساتھ اقتصادی حالات کا جائزہ لیا۔ اس بحران کے اقتصادی بڑھوتی پر یقیناً اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ہماری رسد پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے اور توانائی کی قمیتیں عوامی صارفین اور صنعتی صارفین دونوں کے لئے پُر تشویش سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پاسکل ڈونا ہاو نے کہا ہے کہ مبہم صورتحال اور خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو اس کا سیاسی جواب سریع اور لچکدار ہونا چاہیے۔ بینکوں کے درمیان، رواں سال کے لئے ایک معاون مالیاتی پالیسی جاری رکھنے کے بارے میں، اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں