جنگ، خدشات، اندیشے: گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

گندم کی کرنٹ پرائس کل کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ 13،63 ڈالر کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

1791846
جنگ، خدشات، اندیشے: گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

گندم کی قیمت 13،63 ڈالر کے ساتھ تاریخی چوٹی پر پہنچ گئی ہیں۔

روس۔یوکرین جنگ کے سپلائی مسائل کو ایجنڈے پر لانے اور انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کموڈٹی مارکیٹ میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کے گندم انباروں میں شامل علاقے میں سپلائی شاک کی توقعات نے گندم کی قیمتوں کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔

قیمتوں میں مذکورہ اضافے میں بحیرہ اسود کے دو بڑے برآمد کنندگان 'یعنی یوکرین اور روس، کے درمیان جنگ کی وجہ سے گندم اور مکئی کی برآمدات بند ہونے کے خدشات کا بڑا ہاتھ ہے۔

گندم کی کرنٹ پرائس کل کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ 13،63 ڈالر کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہانہ سطح پر قیمت میں اضافہ 30 فیصد اور رواں سال کے آغاز سے اب تک کا اضافہ 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنگ کی وجہ سے انرجی کی قیمتوں میں اضافے اور روس پر بتدریج بڑھتی ہوئی پابندیوں نے اناج کی منڈیوں کے اندیشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں