نیٹو یوکرین کو دفاعی میزائل اورٹینک شکن ہتھیار دے گا

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژانز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

1787118
نیٹو یوکرین کو دفاعی میزائل اورٹینک شکن ہتھیار دے گا

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژانز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب، روسی فوج نے مزید دو جنوب مشرقی شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن آج ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کر رہے ہیں، جس میں وہ مغرب کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کا جائزہ لیں گے۔

ماسکو حکام کے مطابق، روس ان پابندیوں کے ردعمل کے طور پر جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

دریں اثناء، یوکرین صدر نے  درخواست کی ہے کہ ان کے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کا عمل تیز تر کر دیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں