امریکہ اور یورپ کا روس کو سویفٹ سے خارج کرنے کا اعلان

امریکہ اور یورپی اقوام نے گزشتہ روز روس کو مالی ادائیگیوں کے عالمی نظام سویفٹ سے خارج کرنے پر اتفاق کر لیا ہے

1786301
امریکہ اور یورپ  کا روس کو سویفٹ سے خارج کرنے کا اعلان

امریکہ اور یورپی اقوام نے گزشتہ روز روس کو مالی ادائیگیوں کے عالمی نظام سویفٹ سے خارج کرنے پر اتفاق کر لیا۔

اقتصادی پابندیوں کے اعتبار سے اس نظام سے اخراج سب سے سخت سمجھا جاتا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وان  ڈیر لاین نے گزشتہ رات کہا کہ روسی صدر پوٹن اپنے طور پر یوکرین کو تباہ کرنے کے راستے پر ہیں، مگر ساتھ ہی وہ اپنے ملک کے مستقبل کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ جمعرات کے روز یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین روس کے خلاف اپنی پابندیوں میں مسلسل سختی لا رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ان تازہ پابندیوں سے روسی کرنسی رُوبل کی قدر میں کمی ہو سکتی ہے جب کہ افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں