ترکی: جنوری میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ

ترکی سے آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کو 39 فیصد، یورپی یونین کو 32 فیصد اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 15 فیصد تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کئے گئے ہیں: نجدت سین

1782896
ترکی: جنوری میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ

ماہِ جنوری میں ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 285،9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

بحیرہ روم سبزی فروش برآمد کنندگان یونین کے سربراہ نجدت سین نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ یونین نے ماہِ جنوری میں ترکی کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 138،9 ملین ڈالر کے ساتھ 49 فیصد کی شرح پر تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینے میں ترکی سے آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کو 39 فیصد، یورپی یونین کو 32 فیصد اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 15 فیصد تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کئے گئے ہیں۔ برآمدات میں 65،3 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ روس پہلے، 28،8ملین ڈالر کے ساتھ یوکرائن دوسرے اور 26،6 ملین ڈالر کے ساتھ عراق تیسرے نمبر پر ہے۔

نجدت سین نے کہا ہے کہ جن ممالک کے لئے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ان میں اسرائیلی منڈی 355 فیصد اضافے اور 7،8 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ سب سے جاذب رہی ہے۔ اس کے بعد 93 فیصد اور 3،3 ملین ڈالر کے ساتھ کروشیا دوسرے اور 57 فیصد اور 8،2 ملین کے ساتھ بیلا روس تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ ان کے علاوہ بوسنیا ہرزیگوینیا، یوکرائن، پولینڈ اور جارجیا کی منڈیوں کے لئے بھی ہماری برآمدات میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں