انڈونیشیا کا فرانس سے معاہدہ،42رافیل طیارے خریدے گا

فرانس نے انڈونیشیا کے ساتھ بیالیس رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے

1776541
انڈونیشیا کا فرانس سے معاہدہ،42رافیل طیارے خریدے گا

فرانس نے انڈونیشیا کے ساتھ بیالیس رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

 فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلی نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ   رافیل  طیارے تیار کرنے والی کمپنی ڈاسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او  ایرک ٹریپیئر  نے جکارتہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران  انڈونیشیائی جنرل یوسف جوہری کے ہمراہ اس معاہدے پر دستخظ کیے ۔

یاد رہے کہ انڈونیشیائی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فجر پراسیتو نے گزشتہ سال روسی جنگی طیاروں ایس یو 35 کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے فرانسیسی رافیل یا بوئنگ ایف پندرہ طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

فرانس اس سے پیشتر  متحدہ عرب امارات کو اسی ،مصر کو چون،یونان کو چوبیس اور بھارت کو چھتیس رافیل طیارے فروخت کر چکا ہے جبکہ کرویشیا نے بھی استعمال شدہ بارہ رافیل طیارے خریدنے کا بھی اظہار کیا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں