ترکی کی کان کنی مصنوعات کی برآمدات میں میں ماہ جنوری میں 41 فیصد اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق جنوری میں ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 17 ارب 593 ملین ڈالر رہی ہے

1775824
ترکی کی کان کنی مصنوعات کی برآمدات میں  میں ماہ جنوری میں 41 فیصد اضافہ

کان کنی مصنوعات کی برآمدات رواں سال کے پہلے مہینے میں،  2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41.3 فیصد بڑھ کر 498 ملین 221 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق جنوری میں ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 17 ارب 593 ملین ڈالر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ 498 ملین 221 ہزار ڈالر مالیت کی کان کنی مصنوعات 156 ممالک کو برآمد کی گئیں۔

جس ملک کو کان کنی کی مصنوعات کی صنعت نے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ برآمد کی وہ چین تھا۔ جنوری میں چین کو 129 ملین 108 ہزار ڈالرملایت کی  برآمدات کی گئیں۔

چین کے بعد  47 ملین 361 ہزار ڈالر کے ساتھ بلغاریہ، 43 ملین 558 ہزار ڈالر کے ساتھ امریکہ، 22 ​​ملین 401 ہزار ڈالر کے ساتھ اسپین، 16 ملین 795 ہزار ڈالر کے ساتھ اٹلی، 16 ملین 60 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی اور 15 ملین ڈالر کے ساتھ بھارت کا نمبر آتا ہے۔

ملک کے لحاظ سے شعبہ کی برآمدات کے حجم میں تبدیلی کو دیکھا جائے تو برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ بلغاریہ میں 30 ملین 207 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں