ترکی: تازہ انگور کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

ترکی کی تازہ انگور کی برآمدات 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر سے بڑھ کر 160 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے

1731357
ترکی: تازہ انگور کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

ترکی کی تازہ انگور کی برآمدات جنوری۔ اکتوبر کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر سے بڑھ کر 160 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایجئین تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمداتی یونین کے سربراہ خیر الدین اُچاک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مانیسا۔ازمیر۔دینیزلی اضلاع کی تکون کے 60 ہزار پیداوار کنندگان نے 11 لاکھ ہیکٹر اراضی کے باغات میں سلطانی انگور پیدا کیا۔

اُچاک نے کہا ہے کہ وباء کے دور میں تازہ انگور کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور 2020 میں ترکی نے 158 ملین ڈالر تازہ انگور برآمد کیا۔ 2021 کے پہلے 10مہینوں میں 2020 کی کُل برآمداتی اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2021 کے پہلے 10 سالوں میں 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سلطانی انگور کی برآمدات کُل برآمدات کا 78 فیصد رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2021 کے لئے طے کردہ 200 ملین ڈالر برآمدات کے ہدف کی طرف پُر اعتماد قدموں کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں