ایلن مسک کے فالوئرز کا مشورہ: حصص فروخت کر دو

حصص کی فروخت سے متعلق سروے میں شامل 57،9 فیصد سے زائد فالوئرز نے حصص فروخت کرنے کے حق میں رائے کا استعمال کیا

1730881
ایلن مسک کے فالوئرز کا مشورہ: حصص فروخت کر دو

ایلن مسک نے سوشل میڈیا پیج ٹویٹر سے کروائے گئے سروے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سروے میں شامل افراد نے ٹیسلا کے 10 فیصد حصص کی فروخت کے حق میں ووٹ استعمال کیا ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے اپنے 63 ملین ٹویٹر فالوئرز کے لئے "ٹیسلا کے 10 فیصد حصص کی فروخت کی تجویز پیش کرتا ہوں، آپ کی کیا رائے ہے؟" کے سوال کے ساتھ سروے شروع کیا۔

سروے میں شامل 57،9 فیصد سے زائد فالوئرز نے حصص فروخت کرنے کے حق میں رائے کا استعمال کیا۔

رائے شماری ختم ہونے کے بعد ایلن مسک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں، نتائج کے منفی اور مثبت ہر دو نتائج کے لئے تیار تھا"۔

واضح رہے کہ امریکہ میں بعض ڈیموکریٹس 'کروڑ پتی ٹیکس' کے نام سے ایک نئے ٹیکس کے اطلاق کا موضوع ایجنڈے پر لائے تھے۔

اس کے جواب میں مسک نے کہا تھا کہ " میں کہیں سے تنخواہ نہیں لیتا اور نہ ہی کہیں سے مجھے الاونس ملتا ہے۔ میرے پاس صرف حصص ہیں اور ٹیکس کی ادائیگی کا واحد راستہ یہ ہے کہ میں حصص فروخت کر دوں"۔

الیکٹرک گاڑیوں کی فرم ٹیسلا کے 10 فیصد حصص تقریباً 21 بلین ڈالر مالیت کے ہیں۔

گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے حکام نے کہا تھا کہ ایلن مسک کی آمدنی کا صرف 2 فیصد دنیا میں بھوک کے خاتمے کے لئے کافی ہے۔

اس کے جواب میں مسک نے کہا تھا کہ اگر اس دعوے کی حمایت کی جائے تو میں اپنے حصص فروخت کر دوں گا۔

 



متعللقہ خبریں