نائیجیریا نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی، سرکولیشن میں ڈال دی

صدر محمد بخاری کی شرکت سے دارالحکومت آبوجا  کی صدارتی ریذیڈینسی میں منعقدہ "e-Naira" کی سرکاری تعارفی تقریب کے بعد کرنسی کا بہاو شروع ہو گیا

1725160
نائیجیریا نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی، سرکولیشن میں ڈال دی

نائیجیریا کے مرکزی بینک CBN نے کرپٹو کرنسی کو ممنوع قرار دینے کے بعد کل سے ڈیجیٹل کرنسی "e-Naira" کا اجراء کر دیا ہے۔

نائجیریا کے صدر محمد بخاری کی شرکت سے دارالحکومت آبوجا  کی صدارتی ریذیڈینسی میں منعقدہ "e-Naira" کی سرکاری تعارفی تقریب کے بعد کرنسی کا بہاو شروع ہو گیا ہے۔

مرکزی بینک CBN کے سربراہ گوڈوین ایمے فیلے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ای۔نائرا ملک کے ادائیگی سسٹم میں بہتری لائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت سے 500 ملین 'تقریباً 1،21 ملین ڈالر' ای۔ نائرا ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں نکال دی گئی اور استعمال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ کرنسی، گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور میں بھی "ای۔نائراہ کوئک اکاونٹ" اور " ای۔نائرہ ٹریڈر اکاونٹ" کی شکل میں بزنس کر رہی ہے۔ ہر کوئی اپنے نام، تاریخ پیدائش، صوبے اور ای میل ایڈریس کے ساتھ اس کی رکنیت حاصل کر سکتا ہے"۔

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کے استعمال میں نائیجیریا دنیا میں پہلے نمبر پر تھا لیکن بعد میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔


ٹیگز: #e-Naira

متعللقہ خبریں