ترکی: سُرخ مرچ کی برآمد میں اضافہ

ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ  میں 96 ممالک کو4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی

1678287
ترکی: سُرخ مرچ کی برآمد میں اضافہ

ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ  میں 96 ممالک کو4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 107 ممالک کو 7 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی تھی۔

گذشتہ سال کے جنوری۔جون کے دورانیے میں 3 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی جو رواں سال کے اسی دورانیے میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مرچوں کی برآمد میں ایک کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے،8 لاکھ 69 ہزار  ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 4 لاکھ 48 ہزار ڈالر کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں