ترکی: سونے اور چاندی کے ذخائر کی دریافت

آعری مولاقارا میں 1.2 بلین ڈالر مارکیٹ ویلیو  کے حامل 20 ٹن سونے اور 2.8 ملین ڈالر مارکیٹ ویلیو کے حامل 3.5 ٹن چاندی کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے: مصطفیٰ وارانک

1655548
ترکی: سونے اور چاندی کے ذخائر کی دریافت

ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے آعری مولاقارا میں 1.2 بلین ڈالر مارکیٹ ویلیو  کے حامل 20 ٹن سونے اور 2.8 ملین ڈالر مارکیٹ ویلیو کے حامل 3.5 ٹن چاندی کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے قوضا گولڈ پراسیسنگ آعری مولاقارا تنصیب کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ترکی دنیا میں سونے کے گنِے چنُے پیداوار کنندگان میں سے ایک ہے۔ یہ تنصیب تقریباً 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گی اور ترکی کی ترقی کی رفتار میں تیزی لائے گی ۔

وارانک نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کورونا  وباء کے باوجود  اٹھارہ فعال کانوں میں 42 ٹن سونا پیدا کیا گیا ہے اور اب آعری مولا قارا کے علاقے میں قوضا گولڈ کی طرف سے 1.2 بلین ڈالر مارکیٹ ویلیو  کے حامل 20 ٹن سونے اور 2.8 ملین ڈالر مارکیٹ ویلیو کے حامل 3.5 ٹن چاندی کے ذخائر کی دریافت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے علاقے اور دنیا کے حوالے سے نہایت اہم پیش رفت ہے۔ دریافت ہونے والے ذخائر 0.92 معیادی قدر کے ساتھ ترکی میں موجود دیگر معدنیات کے مقابلے میں زیادہ وسیع ذخیرے کے حامل ہیں۔

وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ان ذخائر کو ہم باشعور شکل میں اقتصادیات کا حصہ بنائیں گے، تنصیب کے پراسیسنگ دور میں براہِ راست 500 اور بلواسطہ  شکل میں دو ہزار شہریوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سال 2022 کی آخری تہائی میں تنصیب میں سونے کی پراسیسنگ کا کام شروع ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں