ترکی: اسٹرابیری کی برآمدات 135 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزارڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اسٹرابیری کی برآمدات سے حاصل ہونے والا زرِ مبادلہ 135 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزارڈالر  تک پہنچ گیا

1653180
ترکی: اسٹرابیری کی برآمدات 135 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزارڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ترکی کی اسٹرابیری کی برآمدات سے حاصل ہونے والا زرِمبادلہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 135 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزارڈالر  تک پہنچ گیا ہے۔

بحیرہ ایجئین برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال ترکی سے 33 ممالک کو 2 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کی اسٹرابیری برآمد کی گئی جو رواں سال میں بڑھ کر4 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزارڈالر  تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں بھی 2 کروڑ 43 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی اسٹرابیری برآمدات کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد 83 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے ساتھ رومانیہ دوسرے اور 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں