ترکی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی

ترکی کی پیداوار مجموعی طور پر ایک ٹریلین 386 ارب 347 ملین لیرا  رہی

1648954
ترکی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی

معیشت نے سال کی پہلی سہہ ماہی میں 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

ترک محکمہ شماریات نے سال کی پہلی سہ ماہی کے حوالے سے قومی آمدنی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

جس کے مطابق  اس انڈکس نے گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں سات فیصد کی شرح سے  اضافہ حاصل  کیا ہے۔

 یہ پیداوار مجموعی طور پر ایک ٹریلین 386 ارب 347 ملین لیرا  رہی ہے۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے اپنی ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ یہ ایک باعثِ مسرت پیش رفت ہے،  برآمدات اور ترقی میں  اضافے کا عمل جاری ہے،  مال و سروس کی برآمدات نے  اس میں 1.1 فیصد کی شرح سے  اپنا کردار ادا کیا ہے۔

وزیرصنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بھی اس ضمن میں اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 12.2  کی شرح سے ترقی کرنے والی پروڈکشن انڈسٹری نے  قومی مجموعی پیداوار میں وسیع پیمانے کے اضافے میں ایک بار  پھر اہم کردار ادا کیا ہے۔  ہمارا ہدف پیداوار  بڑھاتے ہوئے  مثبت  ترقی  کا حصول ہے۔



متعللقہ خبریں