افریقی اتحاد "ایکوواس" نے مالی کی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی

مغربی افریقی ملک مالی میں ایک سال کے اندر اندر دوسری مرتبہ فوجی بغاوت کے بعد مغربی افریقی معاشی اتحاد Ecowas نے فی الحال اس ملک کی رکنیت منجمد کر دی ہے

1648686
افریقی اتحاد "ایکوواس" نے مالی کی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی

مغربی افریقی ملک مالی میں ایک سال کے اندر اندر دوسری مرتبہ فوجی بغاوت کے بعد مغربی افریقی معاشی اتحاد Ecowas نے فی الحال اس ملک کی رکنیت منجمد کر دی ہے۔

مالی کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے Ecowas میں شامل ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے گھانا کے دارالحکومت میں ملاقات کی۔

گھانا کی وزیر خارجہ شرلے آیورکور بوچوے نے اس موقع پر کہا کہ مغربی افریقی معاشی اتحاد میں مالی کی رکنیت فروری 2022 تک منجمد رہے گی جبکہ اس وقت تک جمہوری طور پر منتخب حکومت کے قیام کے لیے مختص تاریخ بھی آ جائے گی۔

 واضح رہے کہ ایکوواس میں شامل ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت مالی میں سول وزیر اعظم کی فوری تقرری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں