ترکی: ماہِ فروری میں 30 کروڑ 54 لاکھ 2 ہزار ڈالر کے جواہرات برآمد کئے گئے

گذشتہ مہینے 217.2 ملین ڈالر مالیت کے طلائی زیورات، 37.7 ملین ڈالر کا پراسسڈ  یا نصف پراسسڈ سونا، 12.4 ملین ڈالر کے ہیرے  کے زیورات اور 11.2 ملین ڈالر کے نقرئی زیورات برآمد کئے گئے

1598573
ترکی: ماہِ فروری میں 30 کروڑ 54 لاکھ 2 ہزار ڈالر کے جواہرات برآمد کئے گئے

ترکی نے گذشتہ ماہ  30 کروڑ 54 لاکھ 2 ہزار ڈالر کے جواہرات برآمد کئے۔

جواہرات برآمداتی یونین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق برآمداتی مصنوعات کے گروپوں کے حوالے سے گذشتہ مہینے 217.2 ملین ڈالر مالیت کے طلائی زیورات، 37.7 ملین ڈالر کا پراسسڈ  یا نصف پراسسڈ سونا، 12.4 ملین ڈالر کے ہیرے  کے زیورات اور 11.2 ملین ڈالر کے نقرئی زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔

ماہِ فروری میں جواہرات کی سب سے زیادہ برآمد کے حوالے سے 56 ملین ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہلے، 49.9 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ دوسرے ، 30.6 ملین ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ تیسرے ، 19.3ملین ڈالر کے ساتھ کرغستان چوتھے اور 19.1 ملین ڈالر کے ساتھ مصر پانچویں نمبر پر رہا۔


ٹیگز: #جواہرات

متعللقہ خبریں