لیبیا میں ترک کمپنی کی کنکریٹ تنصیب کا افتتاح

ترک کمپنی کی طرف سے لیبیا میں قائم کردہ  کنکریٹ تنصیب کا افتتاح ہو گیا، تنصیب کا شمار شمالی افریقہ کی سب سے بڑی تنصیبات میں ہوتا ہے

1588256
لیبیا میں ترک کمپنی کی کنکریٹ تنصیب کا افتتاح

ترک کمپنی کی طرف سے لیبیا میں قائم کردہ  کنکریٹ تنصیب کا افتتاح ہو گیا ہے۔

تنصیب کا شمار شمالی افریقہ کی سب سے بڑی تنصیبات میں ہوتا ہے۔ لیبیا کے شہر مصراتہ میں  قائم کی گئی اس کنکریٹ تنصیب کی افتتاحی تقریب میں کرانفیل گروپ  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مرتضیٰ کرانفیل اور کرانفیل گروپ کے منتظم اعلیٰ فاتح ساری نے شرکت کی۔

یہ تنصیب پہلے مرحلے میں 250 ملازمین کے ساتھ کام کا آغاز کرے گی۔ تنصیب 10 ہزار مربع میٹر   کے بلڈنگ ایریا اور 30 ہزار مربع میٹر  کے ڈپو سمیت کُل ایک لاکھ مربع میٹر  کی اراضی پر قائم کی گئی ہے۔ اس کے لئے اس وقت تک 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

تنصیب میں درمیانی اور طویل  مدت کے لئے ایک ہزار افراد کو روزگار دیا جائے گا اور فی گھنٹہ 90 مکعب میٹر کنکریٹ کی پیداوار دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں