ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ترکی سے 22 ممالک کے لئے پھولوں کی برآمدات

ترکی سے 14 فروری ویلنٹائن ڈے  کی وجہ سے ہالینڈ، انگلینڈ، رومانیہ اور یوکرائن سمیت 22 ممالک کو 70 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئیں

1579374
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ترکی سے 22 ممالک کے لئے پھولوں کی برآمدات

ترکی سے 14 فروری ویلنٹائن ڈے  کی وجہ سے ہالینڈ، انگلینڈ، رومانیہ اور یوکرائن سمیت 22 ممالک کو 70 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئی ہیں۔

آرائشی پودوں اور متعلقہ مصنوعات  برآمداتی یونین  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اسماعیل یلماز نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں موجودہ سال میں پھولوں کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے لئے ہم نے پھولوں کی70 ملین  شاخیں برآمدات کیں جن کی مالیاتی قدر تقریباً 7 ملین ڈالر ہے۔ گذشتہ سال ہماری برآمد 60 ملین شاخیں تھی جس سے ہم نے 6 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اس فرق کو ریکارڈ اضافہ کہا جا سکتا ہے۔

یلماز نے کہا ہے کہ ہم نے ہالینڈ، انگلینڈ، جرمنی، رومانیہ، یوکرائن اور دیگر یورپی ممالک کے ہاتھ پھول فروخت کئے۔ لاجسٹک کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنے والے ممالک  مثلاً کولمبیا اور ایکواڈور وغیرہ کی کمی کو یورپ ہم سے پورا کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں