سال 2020 میں عراق ْ ترکی تجارتی حجم 20 ارب ڈالر سے متجاوز

عراق کے ساتھ  گزشتہ برس  20 ارب 666 ملین ڈالر کا لین دین

1579272
سال 2020 میں عراق ْ ترکی تجارتی حجم 20 ارب ڈالر سے متجاوز

ترکی کے بغداد میں سفیر فاتح یلدز نے  اطلاع دی ہے کہ گزشتہ برس ترکی اور عراق کے مابین  تجارتی حجم 20 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔

سفیر یلدز نے اپنی ٹویٹ میں سال 2020  ترکی۔ عراق باہمی تجارت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ  گزشتہ برس  20 ارب 666 ملین ڈالر کا لین دین ہوا ہے، اس طرح ہم نے اپنے 20 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ  ترک سفیر نے اس سے قبل کے بیان میں واضح کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی  حجم کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں