ترکی: گذشتہ سال سنگتروں کی برآمدات سے 12 کروڑ 9 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

گذشتہ سال کووِڈ۔19 کے دوران سنگتروں کی طلب میں اضافے سے 2020 میں ترکی نے تقریباً 60 ممالک کو برآمدات کیں

1576534
ترکی: گذشتہ سال سنگتروں کی برآمدات سے 12 کروڑ 9 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

سال 2020 میں ترکی کا، سنگتروں کی برآمدات سے،  حاصل کردہ زرِ مبادلہ 2019 کے مقابلے میں 41 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کروڑ 9 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

بحیرہ ایجئین برآمداتی یونینوں کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں ترکی نے 9 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار ڈالر مالیت کے سنگترے برآمد کئے۔

لیکن گذشتہ سال کووِڈ۔19 کے دوران سنگتروں کی طلب میں اضافے سے 2020 میں ترکی نے تقریباً 60 ممالک کو برآمدات کیں۔

سنگتروں کی برآمد میں روس 6کروڑ 34 لاکھ 82 ہزار ڈالر کے ساتھ پہلے،ایک کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق دوسرے اور ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار ڈالر کے ساتھ یوکرائن تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں