جرمنی کی کاسمیٹکس کمپنی اپنی 500 مارکیٹیں بند کر رہی ہے

وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کے لاک ڈاون نے انٹر نیٹ سے خریداری میں تیزی پیدا کی لہٰذا کمپنی نے یورپ میں اپنی 500 کو بند کرنے  کا فیصلہ کیا ہے: ڈگلس

1573081
جرمنی کی کاسمیٹکس کمپنی اپنی 500 مارکیٹیں بند کر رہی ہے

جرمنی کی پرفیوم اور کاسمیٹکس کی تھوک پرچون کمپنی ڈگلس نے کورونا وائرس کے باعث شرائطِ زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے یورپ میں  اپنی500 مارکیٹوں کو  بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈگلس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سال 2019۔2020 کے مالیاتی سال میں کمپنی کی فروخت کورونا وائرس  کی پابندیوں کے باوجود صرف  6.4 فیصد کی کمی سے 3.2  بلین یورو  تک کم ہوئی۔

کمپنی کی ای۔ٹریڈ فروخت 2020 میں پہلی دفعہ ایک بلین یورو سے زائد رہی۔ اسی وجہ سے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود کمپنی کی فروخت میں کچھ زیادہ کمی نہیں آئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کے لاک ڈاون نے انٹر نیٹ سے خریداری میں تیزی پیدا کی لہٰذا کمپنی نے یورپ میں اپنی 2 ہزار 400 مارکیٹوں میں سے 500 کو بند کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کام 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔


ٹیگز: #ڈگلس

متعللقہ خبریں