سام سنگ کے وارث پر رشوت ستانی کا الزام، ڈھائی سال کی سزا

جنوبی کوریا میں الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو رشوت اور غبن کے جرم میں ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے

1565697
سام سنگ کے وارث  پر رشوت ستانی کا الزام، ڈھائی سال کی سزا

جنوبی کوریا میں الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو رشوت اور غبن کے جرم میں ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خبر کے مطابق، لی جے یونگ کو فوری طور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی وجہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے سے متعلق بدعنوانی کا معاملہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے سیاسی مراعات اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر پارک کی ایک قریبی دوست کی کمپنی کو بہت بھاری رقم ادا کی تھی۔

لی جے یونگ کا شمار میموری چپس اور اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی سام سُنگ کے اہم ترین فیصلے کرنے والے چوٹی کے رہنما میں ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں