بریگزٹ کے بعد مالی اعانت کے لیے 5 ارب یورو کے فنڈ کی پیش کش

برطانیہ  کی یونین سے علیحدگی  سے اقتصادی و سماجی منفی پیش رفت کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصدایک فنڈ قائم کیا جائیگا

1552296
بریگزٹ کے بعد مالی اعانت کے لیے 5 ارب یورو کے فنڈ کی پیش کش

یورپی یونین  نے بریگزٹ  سے رکن ممالک کی معیشت کے ممکنہ منفی اثرات کے پیش نظر 5 ارب یورو کے حامل فنڈ  کو استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یورپی یونین  کمیشن  نے’’ بریگزٹ ہم آہنگی فنڈ‘‘ کے قیام  سے متعلق تجویز کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ  کی یونین سے علیحدگی  سے اقتصادی و سماجی منفی پیش رفت کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصدایک فنڈ قائم کیا جائیگا۔

مجموعی طور پر 5 ارب یورو کے وسائل منتقل کیے جانے والا  فنڈ بریگزٹ سے سب سےزیادہ متاثر ہونے والے رکن ممالک اور متعلقہ شعبہ جات  کی مالی اعانت کرے گا۔

اس فنڈ کی پیشکش پر عمل درآمد کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی پارلیمان کی منظوری لازمی  ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ، وہیلز، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ  پر مشتمل گریٹ برٹین  میں جون 2016 کو منعقدہ ریفرنڈم   کےذریعے 52 فیصد ووٹو  ں کے ساتھ بریگزٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

طرفین نے یکم جنوری سے  کسٹم ٹیکس اور بلا کوٹے کے تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے معاہدے پر مطابقت قائم کر لی ہے۔

 



متعللقہ خبریں