سعودی عرب پر جرمن اسلحے کی پابندی ،ایک سال کی مزید توسیع

وفاقی جرمن حکومت نے سعودی عرب پر عائد کردہ اسلحہ فروخت کی پابندی کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور اس میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے

1543047
سعودی عرب پر جرمن اسلحے کی پابندی ،ایک سال کی مزید توسیع

وفاقی جرمن حکومت نے سعودی عرب پر عائد کردہ اسلحہ فروخت کی پابندی کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور اس میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پابندی اب سن 2021 میں بھی برقرار رہے گی۔

اس تناظر میں جرمن اسلحہ ساز کمپنیوں کے ایسے اجازت ناموں کو منسوخ کر دیا جائے گا، جن پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ تاہم یورپی اداروں کی طرف سے سعودی عرب کے لیے ترسیل پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

ریاض حکومت پر یہ پابندی سعودی عسکری اتحاد کی یمن میں کارروائیوں کے بعد عائد کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے یمن آپریشن کا دفاع کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں