فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ پہلی باقاعدہ تجارتی سروس ہو گی

1521854
فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے رواں ماہ تل ابیب کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ پہلی باقاعدہ تجارتی سروس ہو گی۔

 ایک بیان کے مطابق یہ ایئرلائن ہر ہفتے چودہ پروازیں چلائے گی۔ 

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات براہ راست پروازوں میں بلا ویزہ داخلے کا معاہدہ بھی کر چکے ہیں۔

مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک تھا۔



متعللقہ خبریں