ترکی: روس کے لئے سٹرس فروٹ کی برآمدات میں اضافہ

روس کے لئے سٹرس فروٹ کی برآمدات 48 فیصد کے اضافے سے 11 کروڑ93 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

1473748
ترکی: روس کے لئے سٹرس فروٹ کی برآمدات میں اضافہ

رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ترکی کی روس کے لئے سٹرس فروٹ کی برآمدات  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 48 فیصد اضافے کے ساتھ 11 کروڑ93 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

گذشتہ سال کے جنوری سے جولائی تک کے عرصے میں روس کے لئے ایک لاکھ 43 ہزار 333 ٹن سٹرس فروٹ کی برآمد سے 8 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا  تھا۔

رواں سال کے اسی دورانیے میں روس کو  ایک لاکھ 98 ہزار 106 ٹن سٹرس فروٹ کی برآمد  کی گئی اور 11 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار ڈالر زرمبادلہ حاص کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں