ترکی: سال کے اختتام سے پہلے ہی چیری کی برآمدات ریکارڈ سطح پر

ترکی کی چیری کی برآمدات رواں سال میں سال کے اختتام سے پہلے ہی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

1460100
ترکی: سال کے اختتام سے پہلے ہی چیری کی برآمدات ریکارڈ سطح پر

ترکی کی چیری کی برآمدات نے گذشتہ سال کی 183 ملین ڈالر کی سطح کو رواں سال میں سال کے اختتام سے پہلے ہی عبور کر کے 212 ملین ڈالر کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ترکی نے یکم جنوری 2020 سے 21 جولائی 2020 کے دورانیے میں 60 ممالک کے ہاتھ چیری کی برآمد کر کے 212 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔

مذکورہ دورانیے میں سب سے زیادہ برآمد 88 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی کے ہاتھ کی گئی۔ اس کے بعد 49 ملین ڈالر کے ساتھ روس دوسرے اور 13 ملین ڈالر کے ساتھ آسٹریا تیسرے نمبر پر رہا۔

سیزن کے آخر تک چیری کی برآمدات کے 250 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز: #چیری

متعللقہ خبریں