ترکی: رواں سال کے پہلے نصف میں چائے کی برآمد میں 57.6 فیصد کے اضافہ

ترکی کی چائے کی برآمد 57.6 فیصد کے اضافے سے 75 لاکھ 87 ہزار 963 ڈالر تک پہنچ گئی

1457713
ترکی: رواں سال کے پہلے نصف میں چائے کی برآمد میں 57.6 فیصد کے اضافہ

ترکی کی چائے کی برآمد رواں سال کے پہلے نصف میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 57.6 فیصد کے اضافے سے 75 لاکھ 87 ہزار 963 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مشرقی بحرِ اسود برآمد کنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی سے جنوری سے جون 2020 کے دوران 97 ممالک کو ایک ہزار 895 ٹن چائے برآمد کی گئی جس سے 75 لاکھ 87 ہزار 963 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔

گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں ایک ہزار 504 ٹن چائے کی برآمد سے 48 لاکھ 15 ہزار 385 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

اس طرح ترکی کی رواں سال کی چائے کی برآمد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 26 فیصد اور قدر کے اعتبار سے 57.6 فیصد زیادہ رہی۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ چائے برآمد کی گئی ان میں بیلجئیم، جرمنی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں