ترکی کی شہد کی برآمد میں 15 فیصد اضافہ

امریکہ، جرمنی اور سعودی عرب کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا

1453680
ترکی کی شہد کی برآمد میں 15 فیصد اضافہ

ترکی کی شہد کی برآمد میں رواں سال کے پہلے نصف میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشرقی بحر اسود برآمداتی یونین DKIB کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جون تک کے دورانیے میں ترکی سے 39 ممالک کو 1 کروڑ30 لاکھ 81 ہزار 422 ڈالر مالیت کا 2 ہزار 984 ٹن شہد برآمد کیا گیا۔

گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں 2 ہزار 644 ٹن شہد سے حاصل کئے گئے 1 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 418 ڈالر زرمبادلہ کو نگاہ میں رکھا جائے تو گذشتہ کے مقابلے میں رواں سال میں ترکی کی بیرون ملک شہد کی برآمد میں مقدار کے اعتبار سے تقریباً 13 فیصد اور قدر کے اعتبار سے 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ، جرمنی اور سعودی عرب کو سب سے زیادہ شہد کی برآمد کی گئی ان کے علاوہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں شہد برآمد نہ کرنے والے ممالک سلووانیہ، آسٹریلیا، جاپان، سنگاپور، یمن، بنگلہ دیش، ہنگری، لبنان، ڈنمارک، جیوبوٹی، جنوبی کوریا، گنی اور فن لینڈ کو بھی شہد کی برآمد کی گئی ہے۔


ٹیگز: #شہد

متعللقہ خبریں