چین ۔ امریکہ تناؤ کے عالمی مالی منڈیوں پر منفی اثرات

نیو یارک اسٹاک مارکیٹ میں ڈو  جونز انڈکس  کی قدر میں 1.38 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 انڈکس میں 0.52 فیصد کی کساد بازاری کا مشاہدہ

1452778
چین ۔ امریکہ تناؤ کے عالمی مالی منڈیوں پر منفی اثرات

 

عالمی مالی منڈیوں میں متحدہ امریکہ۔ چین تناؤ  کے دوبار ہ بامِ عروج  پر پہنچنے  اور کورونا وبا کی دوسری لہر کے خدشات  کے باعث رواں ہفتے کے آغاز کے بعد سے ابتک ملے جلے رحجان  کے بعد منفی رحجان نے زور پکڑ لیا ہے ۔

وائٹ ہاؤس  کی جانب سے چین کے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے  میں قومی سلامتی قانون  نافذالعمل کیے جانے کی بنا پر اس ملک  پر پابندیاں عائد کر سکنے کے اشارے دینے   کے بعد امریکہ۔ چین کشیدگی  جیوپولیٹک  اعتبار سے اہم سطح کا رسک تشکیل دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل امریکی انتظامیہ نے ٹیکنالوجی فرم ہواوئی سمیتبض چینی فرموں کے مال و اسباب کی  درآمد اور سروسز کو ختم کرنے کے لیے بعض تبدیلیاں   لانے  اور چین کے بعض سرکاری بینکوں  کے بھی امریکی پابندیوں کےاحتمال کے پیشِ نظر بعض تیاریاں کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

شام  اور لیبیا کے معاملات  پر خبروں پر کان دھرنے والی مالی منڈیوں میں عام وبا کی دوسری لہر کے خدشات نے بھی  خطرات  کی گھنٹیاں بجانی شروع کر دی ہیں  جس کے بعد لوگوں نے اپنے حصص فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں۔

اس پیش رفت کے بعد نیو یارک اسٹاک مارکیٹ میں ڈو  جونز انڈکس  کی قدر میں 1.38 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 انڈکس میں 0.52 فیصد کی کساد بازاری کا مشاہدہ ہوا۔

یورپی منڈیوں میں  بھی کل فروخت کا رحجان نمایاں رہا۔

ایشیا  میں آغاز الہفتہ سے کل تک بلندی کے رحجان   کا مشاہدہ ہونے والے چین کے شنگھائی انڈکس  میں کل شام 1.5 فیصد کی مندی  ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں