ترکی: موٹر گاڑیوں کی فروخت میں 30٫2 فیصد اضافہ

موٹر گاڑیوں کے تقسیم کنندگان کی انجمن کے مطابق ،  ترکی میں موٹر گاڑیوں اور ہلکی مال بردار گاڑیوں کی فروخت سال کی پہلی شش ماہی میں 30٫2 فیصد اضافے کے  ساتھ 2 لاکھ 54 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے

1448366
ترکی:  موٹر گاڑیوں کی فروخت میں 30٫2 فیصد اضافہ

 ترکی میں موٹر اور ہلکی مال بردار گاڑیوں کی صنعت  کی مجموعی منڈی  سال کی پہلی شش ماہی کے دوران 30 فیصد بڑھ گئی۔

 موٹر گاڑیوں کے تقسیم کنندگان کی انجمن کے مطابق ،  ترکی میں موٹر گاڑیوں اور ہلکی مال بردار گاڑیوں کی فروخت سال کی پہلی شش ماہی میں 30٫2 فیصد اضافے کے  ساتھ 2 لاکھ 54 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف   سال رواں کے ماہ جون میں موٹر گاڑیوں کی منڈی میں فروخت کا رحجان  گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں66٫3 فیصد کے ہمراہ 70 ہزار 973 عدد ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں