لبنان میں روٹی کی قیمت بڑھنے پر احتجاج،متعدد افراد زخمی

لبنان میں روٹی کی قیمت میں اضافے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور دارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور فوج کے درمیان ہاتھا پائی سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات میں موصول ہوئی ہیں

1447415
لبنان میں روٹی کی قیمت بڑھنے پر احتجاج،متعدد افراد زخمی

لبنان میں روٹی کی قیمت میں اضافے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور دارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور فوج کے درمیان ہاتھا پائی سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات میں موصول ہوئی ہیں۔

دارالحکومت بیروت  میں عوام نے مختلف مقامات پر سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا ۔

مظاہرین ٹائر جلا کر مہنگائی اور روٹی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف سراپا  احتجاج ہیں۔

خبرکے مطابق، لوگوں کو ایک روٹی کے حصول کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

بیروت سمیت شمالی شہر طرابلسشام  اور مشرقی شہر بقا کے گلی کوچوں میں سینکڑوں افراد نے اقتصادی بحران اور  مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

بیروت میں ہونے والے مظاہرے کے خلاف حفاظتی قوتوں  نے مداخلت کی جس کے سبب10 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

عوام ملکی کرنسی کی قدر کم ہونے اور ناقابل برداشت مہنگائی کے سبب حکومت کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان میں بحرانوں کی وجہ کالے بازار میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کا ہونا ہے اور اس پر قابو پانے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

گزشتہ سال سے لبنانی لیرے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے باعث تاجر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ ایک  امریکی ڈالر سرکاری طور پر 1515 لبنانی لیرے کے  مساوی ہے   جو کہ گزشتہ روز کالے بازار میں 8500 لبنانی لیرے کے عوض فروخت کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں