ماہ اپریل میں یورپی یونین کو تجارتی خسارہ

یورپی یونین کے ممالک   سے سب سے زیادہ برآمدات 23.3 ارب یورو کے ساتھ متحدہ امریکہ  کو سر انجام پائیں

1436375
ماہ اپریل میں یورپی یونین کو تجارتی خسارہ

یورپی یونین  کی خارجہ تجارت میں  وسیع پیمانے پر کورونا تدابیر  کے اطلاق ہونے والے ماہ ِ اپریل میں تنگی کا مشاہدہ ہو اہے۔

یورو اسٹیٹ  نے یورپی یونین اور یورو زون کے ماہ اپریل کے حوالے سے تجارتی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

جس کے مطابق  یورپی یونین کی برآمدات، ماہ اپریل میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 28.2 فیصد کم ہوتے ہوئے 125 ارب یورو  جبکہ درآمدات 22.7 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 125 ارب یورو  تک گر گئی ہیں۔  اس طرح ماہ اپریل میں تقریبا ً 200 ملین یورو کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔

مذکورہ دورانیہ میں یورپی یونین کے ممالک   سے سب سے زیادہ برآمدات 23.3 ارب یورو کے ساتھ متحدہ امریکہ  کو سر انجام پائیں، چین کو 15.3 ارب یورو، 15 ارب یورو برطانیہ ، 96 ارب یورو سویٹزرلینڈ اور 4 ارب یورو ترکی کو مال فروخت کیا گیا۔

جبکہ ان ممالک کو سب سے زیادہ چین  نے 29.6 ارب یورو کا سامان فروخت کیا، جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ کا نمبر آتا ہے۔  ترکی نے اس عرصے میں 3.5 ارب یورو کی برآمدات سر انجام دیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں