ترکی: کورونا وائرس کے دنوں میں ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہدف 100 بلین ڈالر

دنیا جراحی ماسک سے چھٹکارہ پانے کی کوششوں میں ہے اور اس دوران ترکی سے کپڑے کے ماسکوں کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا: براق سرتاباش

1428863
ترکی: کورونا وائرس کے دنوں میں ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہدف 100 بلین ڈالر

کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے دوران ترکی کے ٹیکسٹائل کے شعبے سے منسلک کاروباری حضرات کا کپڑے کے ماسک کا برآمداتی ہدف 100 بلین ڈالر ہے۔

ایجئین ریڈی میڈ ملبوسات  کی برآمد کنندگان یونین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ براق سرتاباش نے جاری کردہ بیان مین کہا ہے کہ دنیا جراحی ماسک سے چھٹکارہ پانے کی کوششوں میں ہے اور اس دوران ترکی سے کپڑے کے ماسکوں کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔

براق سرتاباش نے کہا ہے کہ وباء کے خلاف جدوجہد کے اس نئے مرحلے میں ہمارا پہلا ہدف 100 بلین ڈالر مالیت کے ماسک برآمد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس ہدف کو پورا کر لے گا کیونکہ اس مرحلے میں مشرق بعید سے نارمل ماسک کے آرڈرز کی ترسیل مشکل ہو جائے گی۔

انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ توئگار ناربائے نے بھی کہا ہے کہ ہم نے ماسک کی پہلی برآمداتی کھیپ ہالینڈ کو بھیجی ہے۔

ناربائے نے کہا ہے کہ خاص طور پر امریکہ اور یورپی ممالک سے ہمیں بھاری طلب موصول ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں ترکی کا رقیب ملک چین ہے اور وباء کے دنوں میں اس ملک کے لئے ایک منفی سوچ پروان چڑھی ہے۔ متعدد فرموں نے چین کے متبادل ملک کی تلاش شروع کر دی ہے اور متبادل ممالک میں ترکی سرفہرست ہے۔


ٹیگز: #ماسک

متعللقہ خبریں